جمعہ، 24-اپریل،2026
جمعہ 1447/11/07هـ (24-04-2026م)

پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی؟ وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

24 اپریل, 2026 10:51

اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر کمی کی خبروں کو حکام نے مکمل طور پر غلط قرار دے دیا ہے۔

 مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بعض غیر مصدقہ ذرائع سے یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ہے، تاہم اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں بدستور برقرار ہیں۔ ابھی تک کسی نئی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی فی الوقت نرخوں میں کوئی بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر کے مطابق طے کی جاتی ہیں۔ اس لیے ان میں تبدیلی صرف باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد ہی کی جاتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔