سولر سسٹم صارفین کو نیپرا نے بڑی خوشخبری سنادی

NEPRA has announced big good news for solar system users
نیپرا نے سولر لائسنسنگ سے متعلق پھیلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
نیپرا نے سولر لائسنسنگ سے متعلق پھیلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں کئی غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں۔ ادارے کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض رپورٹس میں دی گئی معلومات درست نہیں ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیپرا سے منظوری لینا ضروری ہوتا ہے، تاہم اس کا طریقہ کار پہلے سے موجود قوانین کے مطابق ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 کلو واٹ تک کے سولر سسٹمز کی منظوری دینے کا اختیار متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس ہوتا ہے، جبکہ اس سے زیادہ کیپیسٹی کے کنکشن کے لیے نیپرا کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
نیپرا نے مزید واضح کیا کہ آف گرڈ سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو کسی قسم کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایسے صارفین براہ راست اپنے نظام کو استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ وہ قومی گرڈ سے منسلک نہیں ہوتے۔
ادارے کے مطابق آن گرڈ سولر کنکشن کے لیے صرف ایک مرتبہ فیس لی جاتی ہے، جو ایک ہزار روپے فی کلو واٹ مقرر ہے۔ حکام نے اس بات کی بھی تردید کی کہ سولر سسٹمز پر کوئی نیا ٹیکس لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پالیسی میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں کی گئی جس سے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










