جمعہ، 24-اپریل،2026
جمعہ 1447/11/07هـ (24-04-2026م)

ایران اور امریکہ کے وفود کی آمد غیر یقینی، اسلام آباد میں سیکیورٹی تاحال ہائی الرٹ

24 اپریل, 2026 14:45

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کا دوسرا دور کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر تعطل کا شکار ہے، جس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی تاحال ہائی الرٹ ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کا دوسرا مرحلہ تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا اور فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک بدستور برقرار ہے۔

اس اہم سفارتی سرگرمی کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر آج بھی بند رہے۔

حکام نے پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین کو ورک فرام ہوم یعنی گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی آج عام چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیجیٹل دنیا کی شہ رگ ایران کے نشانے پر

ذرائع کے مطابق پاکستان کی سول اور عسکری قیادت اس ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور دونوں ممالک کے حکام کے ساتھ پس پردہ رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تاہم، ابھی تک امریکہ اور ایران کی جانب سے باضابطہ طور پر اپنے مذاکراتی وفود اسلام آباد بھیجنے کا کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستانی قیادت کی بھرپور کوشش ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کا کوئی راستہ نکالا جا سکے، لیکن فی الوقت دونوں جانب سے سخت مؤقف اپنانے کی وجہ سے مذاکرات کا یہ عمل تعطل کا شکار نظر آتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔