جمعہ، 24-اپریل،2026
جمعہ 1447/11/07هـ (24-04-2026م)

سونے کی قیمت میں بڑی کمی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

24 اپریل, 2026 15:26

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید سستا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2486 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 142 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 5 ہزار957 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں29ڈالرکمی سے فی اونس سونا 4685ڈالر پر آگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔