گرین پاکستان انیشیٹو، بنجر زمینوں پر جدید زراعت سے معاشی انقلاب دستک دینے لگا

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت ملک میں جدید زرعی اصلاحات کے ذریعے بنجر زمینوں کو سرسبز رقبے میں تبدیل کرنے کا مشن کامیابی سے جاری ہے۔
پاکستان میں معاشی خوشحالی اور فوڈ سیکیورٹی کے حصول کے لیے گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت ایک عظیم الشان زرعی انقلاب برپا ہو رہا ہے۔ جدید زرعی اصلاحات کی بدولت بنجر زمینوں کی بحالی اور پیداوار میں اضافے کا عمل انتہائی تیزی سے جاری ہے۔
گرین امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے بزنس منیجر محمد ابو بکر کے مطابق اب تک پندرہ سو ایکڑ بنجر رقبے کو جدید سائنسی طریقوں سے قابلِ کاشت بنا کر وہاں روڈ گراس اور الفالفا جیسی اہم فصلیں اگائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان فصلوں کی پیداوار کا بیس فیصد مقامی ڈیری فارمز کو فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ بقیہ اسی سے نوے فیصد حصہ بیرونِ ملک برآمد کیا جا رہا ہے، جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان شہری کا طالبان رجیم سے نفرت کا اظہار، پاکستانی عسکری قیادت کی حمایت میں ویڈیو
ان کا کہنا تھا کہ پانی کی بچت کے لیے سنٹرل پیوٹ ایریگیشن کا موثر نظام اپنایا گیا ہے، جس سے چالیس فیصد پانی کی بچت ہو رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیڑھ سو ایکڑ زمین سیراب کی جا رہی ہے۔
کمپنی کے سپروائزر محمد مدثر نے بتایا کہ جدید ویدر اسٹیشن کی مدد سے موسمی صورتحال کا بروقت جائزہ لے کر فصلوں کے بارے میں درست فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
سی ای او گلزار احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعد احسن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ انیشیٹو بنجر زمینوں کو سونا بنا کر ملک کی معیشت، سماجی ترقی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










