منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

افغان شہری کا طالبان رجیم سے نفرت کا اظہار، پاکستانی عسکری قیادت کی حمایت میں ویڈیو

28 اپریل, 2026 10:56

جلال آباد سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں افغان شہری نے جہاں طالبان کی پالیسیوں کو ہدفِ تنقید بنایا، وہیں پاکستان کی عسکری قیادت کی عالمی امن کے لیے کوششوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

افغانستان میں افغان طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کی سخت گیر اور آمرانہ پالیسیوں کے خلاف عوامی بے چینی اب کھلم کھلا سامنے آنے لگی ہے۔

جلال آباد کے علاقے غنڈ میں طالبان رجیم کے ایک ملٹری کیمپ کے باہر سے ایک افغان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں افغان شہری طالبان کی معاشی پالیسیوں اور عوامی استحصال پر شدید نالاں نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انگور اڈہ میں افغان طالبان کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کا بھرپور جواب، متعدد پوسٹیں تباہ

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شہری نے ایک پرچی پر درج تحریر کے ذریعے پاکستان کی عسکری قیادت سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور عالمی امن کے قیام میں پاکستان کے مثبت کردار کو مثالی قرار دیا۔

افغان شہری نے خاص طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگی صورتحال میں مسلمانوں کا خون بہنے سے روکنے کے لیے پاکستان کی عسکری قیادت کی حکمتِ عملی اور دور اندیشی کو سراہا۔

اس کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم نام نہاد اسلامی ریاست کے نام پر اپنی ہی قوم کا معاشی اور سماجی استحصال کر رہی ہے، جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس جرات مندانہ اظہار کو افغان عوام کے اندر دبے ہوئے لاوے کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے، جو طالبان کی سخت گیر پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔