شہدادکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 زخمی

شہدادکوٹ اور گردونواح میں تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے تین مختلف واقعات میں دو بچے جاں بحق اور ایک بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سندھ کے ضلع شہدادکوٹ میں تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے تین المناک واقعات میں دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ میروخان کے گاؤں سیرو میں پیش آیا، جہاں آسمانی بجلی کی زد میں آکر گیارہ سالہ ریحان چاندیو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
دوسرا افسوسناک واقعہ گاؤں لکھمیر میں پیش آیا، جہاں تیرہ سالہ عزرا آسمانی بجلی کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئی۔
یہ بھی پڑھیں : مچھ کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے تین کانکن جاں بحق ہوئے، ڈی سی
تیسرا واقعہ گاؤں قائم خان چانڈیو میں پیش آیا، جہاں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچی سمیت تین افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت پچیس سالہ فرزانہ، دس سالہ تہمینہ اور حنا کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں اور تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شہدادکوٹ منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
علاقے میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے اور انتظامیہ نے شہریوں کو خراب موسم میں کھلے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










