پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Now your mobile balance won’t be deducted automatically!! But how?
پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔
الیکٹرونکس ڈیلرز کے مطابق ایف بی آر نے پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔
صدر الیکٹرونکس ڈیلرز محمد رضوان عرفان نے بتایا کہ 21 اپریل کو ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو ایشن میں اضافہ کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے اب پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔
محمد رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو بڑھا کر قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سے روزگار کا حق چھین لینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرانے موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو بڑھانے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے۔
صدر الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں وزیراعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل بھی کی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












