منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

پاکستان کا آبنائے ہرمز کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار

28 اپریل, 2026 10:18

پاکستان نے آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والے معاشی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی پر یقین رکھتے ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی برادری کی توجہ آبنائے ہرمز کی بندش کی طرف مبذول کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم تجارتی راستے کی بندش سے تیل، گیس اور دیگر ضروری اشیا کی عالمی ترسیل کا سنگین مسئلہ پیدا ہو چکا ہے، جس سے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا آبنائے ہرمز کھولنے کا پرزور اپیل

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بحران کے حل کے لیے چین، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر جیسے اہم ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان جنگ کے خاتمے اور امریکہ و ایران کے درمیان معاملات میں استحکام لانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ موجودہ عالمی بحران کا واحد حل صرف اور صرف ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی میں ہی پنہاں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔