منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

اقوام متحدہ کا آبنائے ہرمز کھولنے کا پرزور اپیل

28 اپریل, 2026 10:09

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کی بحالی پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے اسے فوری کھولنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کے بین الاقوامی حقوق اور آزادیوں کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے تنازع میں شامل تمام فریقین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھول دیں اور تجارتی جہازوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے گزرنے کی اجازت دیں۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کی بحالی کیلئے ایران نے اپنی شرائط سامنے رکھ دیں

سیکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ عالمی تجارت میں کسی قسم کا امتیاز یا ٹول ٹیکس برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ عالمی معیشت کو سانس لینے دیں اور اس کی بحالی کے لیے تجارتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع ہونے دیں۔

انتونیو گوتریس کے مطابق محفوظ اور بلا روک ٹوک راستہ صرف ایک معاشی ضرورت ہی نہیں بلکہ یہ ایک انسانی ضرورت بھی ہے، کیونکہ اس راستے کی بندش سے دنیا بھر میں ضروری اشیا کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔