منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

مذاکرات کی بحالی کیلئے ایران نے اپنی شرائط سامنے رکھ دیں

28 اپریل, 2026 09:10

ایران نے مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے امریکہ کی حالیہ درخواست پر غور شروع کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ نئی حکمت عملی اور ڈیل کے لیے تیار ہیں، تاہم اس کے لیے جنگ کا خاتمہ اور ضمانتیں پہلی شرط ہیں۔

ایران کی جانب سے امریکہ کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل میں ایک واضح تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے بات چیت کو آگے بڑھانے کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی باقاعدہ جواب نہیں دیا گیا ہے۔

اس تعطل کی سب سے بڑی وجہ جوہری پروگرام کا فائل ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع کا باعث بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنا دفاع کرنے کے قابل ہے، اسے چین کی ضرورت نہیں، وکٹر گاؤ

ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ وہ ایک نئے معاہدے اور حکمت عملی کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کا پہلا مطالبہ اس جنگ کا خاتمہ ہے۔ ایران ایسی ضمانتیں چاہتا ہے کہ مستقبل میں امریکہ دوبارہ اس پر حملہ نہیں کرے گا۔

ایران کے مطابق ماضی میں جب مذاکرات جاری تھے، اس دوران امریکہ نے دو بار ایران پر حملے کیے، جس کی وجہ سے اعتماد کا شدید فقدان پیدا ہو چکا ہے۔

تہران کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ مذاکرات کی بحالی کیلئے پہلے جنگ ختم کی جائے، پھر اعتماد سازی کے لیے ٹھوس ضمانتیں دی جائیں، اور اس کے بعد جوہری پروگرام جیسے دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی جائے۔ اس کے بدلے میں ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی پیشکش بھی کر سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔