کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے آئرن مین چیلنج جیت کر تاریخ رقم کر دی

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے دنیا کے مشکل ترین کھیلوں میں شمار ہونے والا آئرن مین چیلنج مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔
کراچی کے 19 سالہ سپوت رایان حبیب نے ’آئرن مین چیلنج‘ مکمل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
یہ چیلنج دنیا کے مشکل ترین مقابلوں میں سے ایک ہے، جس میں ایتھلیٹ کو بیاسی اشاریہ دو کلومیٹر دوڑ، ایک سو اسی کلومیٹر سائیکلنگ اور تین اشاریہ آٹھ کلومیٹر سوئمنگ کا مرحلہ بغیر کسی وقفے کے مکمل کرنا ہوتا ہے۔ رایان حبیب نے ٹیکساس کے شہر ووڈ لینڈز میں یہ کارنامہ پندرہ گھنٹے، بیس منٹ اور چھ سیکنڈز میں انجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کے تاجروں کی پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کی مخالفت
انہوں نے اوپن واٹر سوئمنگ ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ، سائیکلنگ سات گھنٹے ستائیس منٹ اور فل میراتھون پانچ گھنٹے اڑتیس منٹ میں مکمل کی۔
فنش لائن پر پہنچ کر رایان نے پاکستان کا جھنڈا لہرا کر اپنی فتح کا جشن منایا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رایان حبیب کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان نے عالمی سطح پر سندھ اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ان کا عزم و حوصلہ نئی نسل کے لیے ایک مثال ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











