افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد چوکیاں اور تنصیبات تباہ

پاک افغان سرحد چمن پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کی متعدد چوکیوں اور اہم تنصیبات کو نیست و نابود کر دیا گیا ہے۔
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے ایک نئے واقعے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا، جس پر پاک فوج نے انتہائی سخت اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت دشمن کے حملوں کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کی دفاعی پوزیشنیں تباہ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغان شہری کا طالبان رجیم سے نفرت کا اظہار، پاکستانی عسکری قیادت کی حمایت میں ویڈیو
اس کارروائی کے دوران افغان طالبان کی سرشان، المرجان اور ایدھی پوسٹ سمیت ان کی گاڑیوں اور دیگر اہم فوجی تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا دفاعِ وطن کے لیے عزم غیر متزلزل ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت خاک میں ملا دیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کردیا کہ پاک فوج کی جانب سے شروع کیا گیا یہ آپریشن تمام مقررہ اہداف کے حصول تک پوری شدت سے جاری رہے گا تاکہ سرحدی حدود کے تحفظ اور ملکی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









