منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

بانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال میں آنکھ کا انجیکشن لگا دیا گیا، حالت مستحکم

28 اپریل, 2026 14:35

پمز انتظامیہ کے مطابق آنکھ میں انجیکشن لگنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی طبی حالت اب مستحکم ہے اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو گزشتہ روز ان کی آنکھ کے مخصوص علاج کے لیے سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

طبی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ان کی آنکھ میں چوتھا انٹرا وٹریئل انجیکشن لگایا گیا۔ ماہرینِ امراض چشم کی ایک ٹیم نے تفصیلی معائنے کے بعد انہیں کلینیکلی طور پر مستحکم قرار دیا ہے۔ اس دوران کئے گئے او سی ٹی ٹیسٹ کی رپورٹ میں ان کی آنکھ کی حالت میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ، توہینِ عدالت کی درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا

پمز انتظامیہ نے بتایا کہ تمام تر طبی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ انجیکشن مائیکرواسکوپی کی رہنمائی میں تجربہ کار سرجنز نے لگایا۔

بانی پی ٹی آئی کا یہ پورا عمل ڈے کیئر سرجری کے تحت مکمل کیا گیا اور اس دوران ان کی مجموعی طبی حالت مکمل طور پر مستحکم رہی۔ ضروری طبی امداد اور مشاہدے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔