میٹرک کے بعد انٹر بورڈ بھی نقل مافیہ کے سامنے بے بس؛ پہلا پرچہ شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز
کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے آغاز کے ساتھ ہی نقل مافیا ایک بار پھر متحرک ہو گیا۔
پہلا پرچہ شروع ہوتے ہی نباتیات کا سوالیہ پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس نے امتحانی نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے۔
رپورٹس کے مطابق نباتیات کا پرچہ آؤٹ ہوتے ہی حل شدہ سوالات واٹس ایپ گروپس میں گردش کرنے لگے۔
طلبہ کے مطابق امتحان کے دوران مختلف گروپس میں مکمل حل شدہ پرچہ شیئر کیا جا رہا تھا جس سے شفافیت پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
میٹرک کے بعد اب انٹر بورڈ بھی نقل مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔
والدین اور طلبہ نے امتحانی نظام کی ساکھ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال امتحانات کے دوران پرچے آؤٹ ہونا تعلیمی نظام کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نقل مافیا کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ محنت کرنے والے طلبہ کا حق محفوظ رہ سکے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








