’’وزیرِاعظم اپنا گھر‘‘ اور "اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big good news for applicants of the “Prime Minister Apna Ghar” and “Apni Chhat Apna Ghar” schemes.
وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے افراد کے لیے رہائش کا خواب پورا کرنے کی غرض سے “وزیراعظم اپنا گھر پروگرام” اور “اپنی چھت اپنا گھر” اسکیموں کے تحت آسان شرائط پر ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
اس پروگرام کے تحت شہریوں کو گھر یا فلیٹ کی خریداری اور اپنی زمین پر مکان بنانے کے لیے 1 کروڑ روپے تک کا قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس قرض پر حکومت کی جانب سے مارک اپ سبسڈی دی جاتی ہے جس سے قرض لینے والوں پر مالی بوجھ کم ہو جاتا ہے۔ صارفین کے لیے شرح سود کو 5 فیصد تک محدود رکھا گیا ہے، جو عام بینکنگ شرح کے مقابلے میں کافی کم ہے۔
اس اسکیم کے تحت 10 مرلہ تک کے گھروں اور تقریباً 1500 مربع فٹ تک کے اپارٹمنٹس کے لیے قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ادائیگی کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 سال رکھا گیا ہے، جس سے ماہانہ اقساط نسبتاً آسان ہو جاتی ہیں۔ حکومت پہلے 10 سال تک مارک اپ میں رعایت دیتی ہے، جس کے بعد بینک کی مقررہ شرح کے مطابق ادائیگی جاری رہتی ہے۔
بینک الفلاح سمیت کئی بینک اس پروگرام کے تحت ہاؤسنگ فنانس فراہم کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر 30 لاکھ روپے کے قرض پر مختلف مدت کے مطابق اقساط مقرر کی گئی ہیں۔ اگر قرض 10 سال کے لیے لیا جائے تو ماہانہ قسط تقریباً 19,799 روپے بنتی ہے۔ 15 سال کے لیے یہی قسط بڑھ کر 23,724 روپے ہو جاتی ہے جبکہ 20 سال کے لیے ماہانہ ادائیگی تقریباً 31,820 روپے تک پہنچ جاتی ہے۔
اس پروگرام کی ایک اہم بات یہ ہے کہ قرض کی جلد ادائیگی پر کوئی اضافی جرمانہ یا فیس نہیں رکھی گئی۔ اس سے صارفین کو یہ سہولت ملتی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو قرض جلد واپس کر سکتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











