بدھ، 29-اپریل،2026
بدھ 1447/11/12هـ (29-04-2026م)

سیمنٹ کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا

29 اپریل, 2026 11:19

اسلام آباد میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث تعمیراتی شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 50 کلوگرام سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے جو تھیلا 822 روپے میں دستیاب تھا، اب بڑھ کر 1091 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 ماہرین کے مطابق اس اضافے میں ٹیکسز اور مختلف سرکاری ڈیوٹیز کا بڑا حصہ شامل ہے، جو مجموعی قیمت کا تقریباً 38 فیصد بنتا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں بجلی، گیس اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافہ بھی اس رجحان کو مزید بڑھا رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ صورتحال اسی طرح جاری رہی تو ملک میں تعمیراتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہو سکتی ہیں، جس سے معیشت پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔