جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

وزیراعلیٰ سندھ کا علی الصبح یونیورسٹی روڈ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی رفتار کا معائنہ

30 اپریل, 2026 14:27

وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کے ہمراہ علی الصبح یونیورسٹی روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں اور بی آر ٹی منصوبے کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔

کراچی کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ متحرک نظر آ رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں انہوں نے صبح چھ بجے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی روڈ پر جاری بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے اور سڑک کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام نے وزیراعلیٰ کو منصوبے کی رفتار، تعمیراتی معیار اور تکمیل کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں : اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی پورٹ سے 180 کلو آئس کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنادی

وزیراعلیٰ سندھ نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی اہم شاہراہوں کی بحالی اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو بھی ہدایات دیں کہ سڑک کی تعمیر کے دوران زیرِ زمین لائنوں کی منتقلی اور مرمت کے کام میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر ہی ہم معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں، اور وہ خود ان منصوبوں کی نگرانی کرتے رہیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔