جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

وزیر داخلہ کا نارمل پاسپورٹ صرف 14 دن میں جاری کرنے کا اعلان

30 اپریل, 2026 14:50

وفاقی وزیر داخلہ نے پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹ مافیا کے خاتمے اعلان کردیا، نارمل پاسپورٹ کی تیاری کا دورانیہ 21 دن سے کم کر کے 14 دن کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاسپورٹ کے حصول سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر داخلہ نے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ نارمل پاسپورٹ کی ڈلیوری اب 21 دن کے بجائے محض 14 دن میں یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس کے دوران محسن نقوی نے پاسپورٹ دفاتر میں 15 روز کے اندر مکمل کیش لیس سسٹم رائج کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیش ادائیگی کے خاتمے سے نہ صرف کرپشن کا راستہ رکے گا، بلکہ ایجنٹ مافیا کا بھی ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوگا، جس سے عام شہریوں کو براہِ راست سہولت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پروسیس کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی طرف اہم پیشرفت

وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کی گھروں کی دہلیز تک ڈلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس عمل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے بزنس پاسپورٹ کے اجراء کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے اور اس سے متعلق امور پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت کے لیے ایک خود مختار پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام انتہائی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں پاسپورٹ کی تیاری اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ وہ ان تمام اصلاحات پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔