1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والے ہوجائیں تیار!!! بڑی خبر آگئی

Holders of 1500 rupee prize bonds should get ready!!! Big news has arrived
نیشنل سیونگز کے تحت 1500 روپے مالیت کے بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 مئی 2026 کو سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر ملک بھر سے ہزاروں افراد اپنی قسمت آزمائیں گے اور بڑی انعامی رقم جیتنے کی امید رکھیں گے۔
اس اسکیم کے تحت پہلے انعام کے طور پر ایک خوش نصیب کو 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ دوسرے انعام میں تین افراد کو فی کس 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ جبکہ تیسرے انعام کے طور پر 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے فی کس دیے جائیں گے۔
قرعہ اندازی مکمل ہونے کے فوراً بعد کامیاب نمبرز کی فہرست جاری کر دی جائے گی، جسے شہری آسانی سے چیک کر سکیں گے۔ جیتنے والے افراد اپنی انعامی رقم اسٹیٹ بینک کے دفاتر، نامزد بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے حاصل کر سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انعامی رقم پر ٹیکس کی کٹوتی بھی ہوگی۔ فائلرز سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس لیا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










