ماہانہ 3,600 روپے میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں؛ مگر کیسے؟ طریقہ جان لیں

Get an electric bike for 3,600 rupees per month; but how? Find out the method
پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لیے سفری سہولت کو بہتر بنانے اور روزمرہ اخراجات میں کمی کے لیے ایک نئی “ای بائیک اسکیم” متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اساتذہ کو الیکٹرک بائیک آسان اقساط پر فراہم کی جائے گی۔
حکومتی منصوبے کے مطابق اس اسکیم میں شامل ای بائیکس کی قیمت تقریباً 2 سے 2.5 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ حکومت اس پر 30 سے 40 فیصد تک سبسڈی دے گی، جس کے بعد باقی رقم اساتذہ کو آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق اساتذہ کو ہر ماہ تقریباً 3,600 روپے سے 4,200 روپے تک کی قسط ادا کرنا ہوگی۔ یہ اقساط 2 سے 3 سال کی مدت میں مکمل ہوں گی۔ اس اقدام کو اساتذہ کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو روزانہ سفر میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
پنجاب حکومت کے مطابق اس اسکیم کا بنیادی مقصد اساتذہ کو سستی، ماحول دوست اور جدید سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کم خرچ میں بہتر ٹرانسپورٹ استعمال کر سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ “سی ایم پنجاب ای بائیک ٹیچر اسکیم” کے لیے جلد آن لائن درخواستوں کا آغاز کیا جائے گا۔ اساتذہ پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکیں گے۔
درخواست کے لیے شناختی کارڈ، سروس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ سائز تصویر لازمی ہوگی۔ درخواست مکمل ہونے کے بعد ویریفکیشن سلپ ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی جبکہ اہل امیدواروں کو ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










