متحدہ عرب امارات نے شہریوں پر ایران، لبنان اورعراق کے سفر پر پابندی عائد کردی

A major decision by the United Arab Emirates
متحدہ عرب امارات نے خطے میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات حکومت نے اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے اور ان ممالک میں موجود اماراتی شہریوں کو فوری طور پر واپس آنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام موجودہ علاقائی حالات اور سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ شہریوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اس لیے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران، لبنان اور عراق میں موجود اماراتی شہری جلد از جلد ان ممالک سے روانہ ہوں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وزارتِ خارجہ سے رابطہ کریں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ رہنما اصولوں پر مکمل عمل کریں۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ عارضی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد بیرونِ ملک موجود شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












