جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں کی مانیٹرنگ کے نظام میں اہم تبدیلی

01 مئی, 2026 14:11

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ تعلیم نے ایک نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے۔

 اس نئے نظام کے تحت اسکولوں کی کارکردگی کو اب 11 مختلف معیاروں پر جانچا جائے گا، جس سے تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے انڈیکیٹرز فراہم کر دیے گئے ہیں۔ اب آئندہ ہر اسکول کی مانیٹرنگ انہی اصولوں کے تحت کی جائے گی۔

نئے نظام میں تعلیمی کارکردگی کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ اکیڈمک پرفارمنس کے لیے 20 نمبر رکھے گئے ہیں۔ طلبہ کی انرولمنٹ برقرار رکھنے کے لیے 5 نمبر جبکہ مکمل حاضری کے لیے 10 نمبر مقرر کیے گئے ہیں۔

اساتذہ کی کارکردگی کو بھی خاص اہمیت دی گئی ہے۔ اساتذہ کی حاضری، نظم و ضبط اور ڈریس کوڈ کے لیے 10 نمبر مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکول کی صفائی، ریکارڈ کی حفاظت اور عمارت کی دیکھ بھال کے لیے 15 نمبر رکھے گئے ہیں۔

ہم نصابی سرگرمیوں، سکیورٹی اور طلبہ کی حفاظت کے معیار کے لیے بھی 15 نمبر دیے جائیں گے۔ جبکہ کلاس روم کی سجاوٹ، بنیادی سہولیات، انفراسٹرکچر اور ای سی ای رومز کی دستیابی کے لیے 5 نمبر مقرر کیے گئے ہیں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔