پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

پرائمری نصاب میں بڑی تبدیلیاں، طلبہ کا بوجھ کم کرنے کیلئے نیا نظام نافذ ہوگا

04 مئی, 2026 13:46

پنجاب میں پہلی سے پانچویں جماعت تک کے نصاب میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نئے تعلیمی سال سے نظرثانی شدہ نصاب نافذ کیا جائے گا جس کا مقصد طلبہ کیلئے تعلیم کو آسان اور مؤثر بنانا ہے۔

تعلیمی حکام کے مطابق نصاب کو مختصر کیا جا رہا ہے اور غیر ضروری مواد کو کم کیا جائے گا تاکہ بچوں پر تعلیمی دباؤ کم ہو سکے۔ اس اقدام سے سیکھنے کا عمل مزید بہتر اور قابلِ فہم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نصاب ایڈوائزری بورڈ میں مجوزہ تبدیلیوں کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ نئے نظام کے تحت سیکھنے کے اہداف میں بھی کمی کی جائے گی تاکہ طلبہ بنیادی باتوں کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال کیلئے نئے نصاب پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے۔ اصلاحات کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نئے نصاب میں جدید رجحانات کو شامل کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل تعلیم، اخلاقیات اور ماحولیات جیسے اہم موضوعات کو باقاعدہ حصہ بنایا جائے گا تاکہ طلبہ کو ہمہ جہت تعلیم فراہم کی جا سکے۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد بچوں کو عملی اور بامقصد تعلیم دینا ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔