معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل، سابق فوجی افسران کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

سابق فوجی افسران کی تنظیم ’ایکس سروس مین سوسائٹی‘ نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دشمن کے عزائم کی ناکامی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان کی دفاعی تاریخ کے اہم ترین معرکے ’معرکہ حق‘ کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں دفاعی ماہرین نے بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح اور تزویراتی برتری پر روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معرکے میں افواج پاکستان نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا اور خاص طور پر سائبر جنگ کے محاذ پر پاکستانی ٹیکنالوجی نے بھارت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کو ایک میز پر بٹھانا پاکستان کا بہت بڑا عالمی معرکہ ہے، مراد علی شاہ
انہوں نے بتایا کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایک کلیدی اور قائدانہ کردار ادا کیا، جس کی بدولت دشمن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کی مثالی کارکردگی اور پاک بحریہ کی ہمہ وقت تیاری کو بھی سراہا گیا۔
میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود اور ایئر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق کی فتح نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور عزت میں بے پناہ اضافہ کیا ہے اور دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
شرکاء نے بھارت کے ’پہلگام فالس فلیگ‘ آپریشن اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہا ہے، لیکن اگر دشمن نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے عبرتناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












