وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے شہری انفراسٹرکچر پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اماراتی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں متحدہ عرب امارات پر گزشتہ رات ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے ان حملوں میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے عمل کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : یو اے ای پر مبینہ ایرانی حملے، برطانیہ، فرانس سمیت عالمی طاقتوں کی شدید مذمت
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اماراتی عوام اور وہاں کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور ہماری غیر متزلزل حمایت ان کے ساتھ ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے جنگ بندی کا احترام کرنا اور اس پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ مستقل امن کے لیے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کا راستہ اپنایا جائے اور اس مقصد کے لیے مناسب اور سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے تاکہ خطے کو مزید کشیدگی سے بچایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












