جمعرات، 7-مئی،2026
جمعرات 1447/11/20هـ (07-05-2026م)

امریکی صدر کے بیٹے نے سرکاری خرچ پر ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ قائم کردیا

07 مئی, 2026 10:05

امریکی صدر ٹرمپ کے صاحبزادے نے فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں اپنے والد کے نام سے منسوب ’ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ کے باضابطہ لوگو کی رونمائی کر دی ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے صاحبزادے ایرک ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے فلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں اپنے والد کے نام سے منسوب بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باضابطہ لوگو کی رونمائی کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ایرک ٹرمپ نے انتہائی فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سرکاری لوگو دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے ٹیرف کی ناکامی اور معاشی خودکشی، حکومتی خسارے میں اربوں کا اضافہ ہوگیا

انہوں نے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شاندار اعزاز کے لیے ان کے والد سے زیادہ کوئی دوسرا شخص مستحق نہیں ہو سکتا۔

ایرک ٹرمپ نے اپنے والد کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد اس ہوائی اڈے پر طیاروں کی لینڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، جس کا کوڈ ورڈ ڈی جے ٹی رکھا گیا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع ہے، جو ٹرمپ خاندان کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

مبصرین اس اقدام کو ٹرمپ کی سیاسی اور سماجی ساکھ میں زبردستی کے اضافے کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ امریکہ میں بہت کم شخصیات ایسی ہیں، جن کے نام پر ان کی زندگی میں ہی اس طرح کے بڑے عوامی منصوبے منسوب کیے گئے ہوں۔

ناقدین کا خیال ہے کہ ٹرمپ حد سے زیادہ خود پسندی کا شکار ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود کو ایک تاریخی شخصیت قرار دلوائیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔