بجٹ سے قبل گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

June 30 deadline!!! Vehicle owners should beware, important news has arrived
اسلام آباد: آئندہ وفاقی بجٹ میں گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، حکومت آٹو انڈسٹری کے لیے اہم ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی قیمتوں میں کمی لانا اور مقامی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سی کے ڈی کٹس پر نان لوکلائزڈ پارٹس کے لیے 5 فیصد جبکہ لوکلائزڈ پارٹس کے لیے 10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی مینوفیکچرنگ کو بڑھانا ہے۔
الیکٹرک وہیکل پالیسی کے دائرہ کار کو بھی وسعت دینے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ پلگ اِن ہائبرڈ، رینج ایکسٹینڈڈ اور فیول سیل گاڑیاں بھی شامل ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور گاڑیوں کی اسمبلنگ کرنے والی کمپنیوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔ ہر کمپنی کو 100 گاڑیوں تک رعایتی ڈیوٹی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جو 30 جون 2027 تک مؤثر رہے گی۔
نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت اوسط ٹیرف 6 فیصد سے کم رکھنے اور درآمدی پیٹرول گاڑیوں پر مرحلہ وار ٹیرف کمی کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
پاکستان آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بھی سفارش کی ہے کہ الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور گاڑیوں کو بعض ڈیوٹی شرائط سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔
ایسوسی ایشن نے نئی توانائی کی گاڑیوں کے لیے دو الگ ٹیکس کیٹیگریز تجویز کی ہیں، جن کے مطابق بیٹری الیکٹرک گاڑیوں پر صرف 1 فیصد جبکہ ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں پر 9 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سی کے ڈی پارٹس پر رعایتی کسٹمز ڈیوٹی 30 جون 2028 تک برقرار رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس سے مقامی آٹو انڈسٹری کو طویل مدتی استحکام ملنے کی توقع ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












