جمعہ، 8-مئی،2026
جمعہ 1447/11/21هـ (08-05-2026م)

یہودی صحافی پر خبروں کے ذریعے عالمی تیل منڈی میں ہیرا پھیری کا الزام

08 مئی, 2026 11:03

ایک اسرائیلی انٹیلی جنس افسر اور صحافی باراک راوید پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان امن کی خبر پھیلا کر عالمی منڈی میں کروڑوں ڈالرز کا فائدہ اٹھایا۔

امریکی ویب گاہ ‘ایکسیوس’ کے رپورٹر باراک راوید نے اپنی خبروں کے ذریعے خام تیل کی عالمی منڈی میں بڑی ہیرا پھیری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خام تیل کی قیمتوں میں بارہ فیصد کی اچانک کمی اس وقت دیکھی گئی، جب باراک راوید نے یہ خبر بریک کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کا معاہدہ قریب ہے۔

حیران کن طور پر اس خبر کے نشر ہونے سے محض ستر منٹ پہلے خام تیل پر 920 ملین ڈالرز کی ایک بڑی تجارت (شارٹ پوزیشن) لگائی گئی تھی، جس نے خبر آنے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی 125 ملین ڈالرز کا منافع کمایا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران بحری تصادم کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ناقدین کا کہنا ہے کہ باراک راوید، جو اسرائیلی فوج کی خفیہ ایجنسی ‘یونٹ بیاسی سو’ کے سابق کپتان اور تجزیہ کار رہے ہیں، اپنی انٹیلی جنس مہارت کو مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

گزشتہ 19 دنوں میں انہوں نے 5 ایسی خبریں دی ہیں، جن کی بعد میں کسی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی، لیکن ان خبروں کے وقت نے منڈیوں میں زبردست اتار چڑھاؤ پیدا کیا۔

ایکسیوس نے اپنے رپورٹر کے انٹیلی جنس پس منظر کو کبھی ظاہر نہیں کیا، جس پر اب یہ الزامات لگ رہے ہیں کہ یہ ادارہ اور رپورٹر مل کر اندرونی معلومات کی بنیاد پر غیر قانونی تجارت اور مارکیٹ مینی پولیشن میں ملوث ہیں۔

باراک راوید نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے، لیکن ان کے ماضی اور خبروں کے وقت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔