اپنا کام کررہے ہیں،کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے؛ ایرانی وزارت خارجہ

No meeting between Iran and the United States has been scheduled in Pakistan, says spokesperson for Iran’s Foreign Ministry
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچے گا تو اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ جمعرات کی رات دشمن کی جانب سے کی گئی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور صورتحال پر مسلسل قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران اپنی پالیسی اور قومی مفادات کے مطابق فیصلے کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی تجاویز پر غور جاری ہے لیکن کسی جلد بازی میں فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کسی مخصوص ڈیڈ لائن کو اہمیت نہیں دیتا اور اپنی حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے۔
حالیہ کشیدگی کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطے خطے کے مستقبل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











