اعلیٰ درجے کے ماہرین ہنٹا وائرس کا مطالعہ کر رہے ہیں، امید ہے یہ بہت حد تک قابو میں ہے: امریکی صدر

I am not satisfied with Iran’s new proposals,says Donald Trump
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ہنٹا وائرس سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے اور اعلیٰ درجے کے ماہرین اس وائرس کا تفصیلی مطالعہ کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ماہرین مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا” اور ماہرین اس معاملے پر مکمل توجہ دے رہے ہیں۔
امریکی صدر نے روس اور یوکرین جنگ سے متعلق بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی 3 روزہ جنگ بندی مزید طویل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ماہ ہزاروں فوجی اس جنگ میں مارے جا رہے ہیں اور وہ اس خونریزی کو روکنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق وہ روس اور یوکرین کے درمیان مستقل امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 روزہ جنگ بندی صرف شروعات ہے جبکہ ان کی خواہش جنگ کا مکمل خاتمہ ہے۔
امریکی صدر نے ایران سے متعلق بھی اہم بیان دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی تجاویز پر ایران کی جانب سے جلد جواب موصول ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی طے پانے کا اعلان کیا تھا، جسے عالمی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











