امریکی صدر ٹرمپ کو جنگ بندی تجاویز پر ایران کا جواب جلد ملنے کی توقع

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی تجاویز پر ایران کی جانب سے جلد جواب موصول ہونے کی توقع ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز پر ایران کا جواب جلد سامنے آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ تہران مذاکرات کے عمل کو سنجیدگی سے لے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر صورتحال میں پیش رفت نہ ہوئی تو “پروجیکٹ فریڈم” کے محدود آپریشن کو دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔
ان کے مطابق “پروجیکٹ فریڈم اچھا ہے، لیکن اسے کرنے کے دوسرے طریقے بھی موجود ہیں”۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگلا مرحلہ “پروجیکٹ فریڈم پلس” ہو سکتا ہے جس میں مزید اقدامات بھی شامل کیے جائیں گے۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ امریکا کو ایران کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران سنجیدہ مذاکرات کی طرف بڑھے گا اور جلد اپنا مؤقف دے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











