آسٹریلیا نے کالعدم بی ایل اے پر پابندی عائد کر دی

کینبرا: آسٹریلیا نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر باضابطہ پابندی عائد کر دی ہے۔
آسٹریلوی حکومت نے اس تنظیم کو دہشتگرد گروہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بی ایل اے پاکستان میں مختلف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی سطح پر اپنے عزم پر قائم ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ خطے اور دنیا میں امن قائم رکھا جا سکے۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کے بعد تنظیم سے وابستہ کسی بھی سرگرمی یا مالی معاونت پر قانونی کارروائی ممکن ہو گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
پاکستان پہلے ہی اس تنظیم کو کالعدم قرار دے چکا ہے اور اس پر متعدد حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











