پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

اسرائیل کی وجہ سے امریکی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، معروف صحافی

11 مئی, 2026 10:05

معروف صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ ایران کے ساتھ ایک ایسی جنگ میں پھنس گیا ہے، جس نے خلیج میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو بری طرح مفلوج کر دیا ہے۔

معروف صحافی اور اینکر اینا کاسپیرین نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں اسرائیل نے امریکہ کو اس حد تک جھونک دیا ہے کہ اب اس کے نتائج امریکی فوج کو بھگتنے پڑ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر انتہائی اسٹریٹجک حملے کئے ہیں، جن کے نتیجے میں 228 عمارتیں اور فوجی ساز و سامان تباہ یا شدید متاثر ہوا ہے۔ ان حملوں نے خلیجی خطے میں امریکی فوجی طاقت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسیحیت پر تنقید قبول مگر اسرائیل کے خلاف بولنا جرم کیوں؟ مشہور امریکی یوٹیوبر

اینا کاسپیرین نے مزید بتایا کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی بہت سوچ سمجھ کر امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے امریکہ کا میزائل دفاعی نظام بری طرح ناکارہ ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی دفاعی نظام پہلے ہی دباؤ کا شکار تھا اور ایرانی حملوں نے اسے مکمل طور پر بے اثر کر دیا ہے۔ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ کس طرح اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کا ایندھن بن رہا ہے، جبکہ اس کے اپنے اہم دفاعی اثاثے اور فوجی تنصیبات ایران کے نشانے پر ہیں اور انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔