پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

مسیحیت پر تنقید قبول مگر اسرائیل کے خلاف بولنا جرم کیوں؟ مشہور امریکی یوٹیوبر

11 مئی, 2026 09:51

مشہور یوٹیوبر نے امریکی سیاستدانوں کے دہرے معیار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں مسیحیت پر تنقید کی اجازت ہے، لیکن صیہونیت کے خلاف ایک لفظ بولنا بھی جرم بنا دیا گیا ہے۔

مشہور امریکی یوٹیوبر ٹائلر اولیویرا نے ٹکر کارلسن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی سیاسی نظام کی منافقت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں اسرائیل کے حوالے سے ایک ایسی سخت لکیر کھینچ دی گئی ہے، جسے کوئی عبور نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی افواج کی جانب سے چرچ اور خانقاہوں کی بے حرمتی کا انکشاف

ان کے مطابق اسرائیل سے متعلق کوئی بھی چھوٹی سی بات یا تنقید فورا ممنوع قرار دے دی جاتی ہے، جبکہ اس کے برعکس مسیحی عقائد یا گرجا گھروں میں ہونے والی کرپشن پر تنقید کو آزادی اظہار کے نام پر قبول کیا جاتا ہے۔

ٹائلر اولیویرا نے مزید کہا کہ مسیحی برادری اکثر اپنے عقیدے کے نام پر ہونے والی غلط کاریوں، جیسے کہ بڑے گرجا گھروں میں بدعنوانی، کو تسلیم کرنے اور ان کی مذمت کرنے کے لیے تیار رہتی ہے، لیکن جیسے ہی صیہونی گروہوں یا اسرائیل کی کسی غلطی کا تذکرہ کیا جائے، تو فورا ایک شدید ردعمل سامنے آتا ہے اور آواز دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے اس صورتحال کو امریکی سیاستدانوں اور معاشرے کی کھلی منافقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے معاملے میں تمام جمہوری اصول اور آزادی اظہار کے دعوے ہوا ہو جاتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔