پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا

11 مئی, 2026 10:22

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکا۔ اس معاملے پر مختلف تجاویز زیر غور ہیں اور محکمہ تعلیم مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ فی الحال گرمیوں کی چھٹیوں کے بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق اس وقت تین سے چار مختلف آپشنز پر مشاورت جاری ہے تاکہ ایک مناسب فیصلہ کیا جا سکے جو طلبہ اور تعلیمی نظام دونوں کے لیے بہتر ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے واضح اعلان متوقع ہے۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر نہ ہوں اور موسم کی شدت کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

اس سے قبل اپریل میں بھی صوبائی وزیر تعلیم نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ چھٹیوں کے شیڈول کا فیصلہ مئی کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ اس بار تعلیمی نقصان کو کم کرنے کے لیے چھٹیوں میں رد و بدل پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن تک کمی کی جائے تاکہ تعلیمی سال کے تدریسی دن بڑھائے جا سکیں۔ اس تجویز کے تحت تعلیمی سال کو 180 دن سے بڑھا کر 190 دن تک لے جانے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔

اسی طرح سردیوں کی چھٹیوں میں بھی معمولی کمی کی تجویز زیر غور ہے تاکہ نصاب بروقت مکمل کیا جا سکے اور طلبہ کا تعلیمی نقصان کم ہو۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔