منگل، 12-مئی،2026
منگل 1447/11/25هـ (12-05-2026م)

بھارت یک جماعتی آمرانہ ریاست بننے کے دہانے پر پہنچ گیا، نیویارک ٹائمز

12 مئی, 2026 09:43

امریکی جریدے کی رپورٹ نے بھارت کو ایک آمرانہ ریاست میں تبدیل ہونے کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے مودی حکومت کے مسلم مخالف ہتھکنڈوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

بھارت میں ہندوتوا ایجنڈے کی بے لگام ترویج نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کا اصل چہرہ دنیا بھر میں رسوا کر دیا ہے۔ مغربی بنگال میں حالیہ انتخابی عمل کے دوران مودی حکومت کی جانب سے منظم دھاندلی اور شدید مسلم مخالف جذبات ابھار کر اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوششوں نے جمہوری ڈھونگ کو بری طرح بے نقاب کیا ہے۔

معتبر امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے اپنی حالیہ اشاعت میں بھارت کی سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت اب عملی طور پر ایک مکمل یک جماعتی ریاست بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، جو عالمی جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپوزیشن کے مضبوط گڑھ مغربی بنگال میں جس طرح جیت کا اعلان کیا، وہ درحقیقت جمہوریت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مودی ایک ایسے بھارت کی قیادت کر رہے ہیں، جہاں اپوزیشن کے پاس اب تقریباً کوئی سیاسی طاقت باقی نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت کی جنگ روایتی نہیں، بلکہ دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

مخالفین کی جانب سے یہ سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ مودی حکومت تمام ریاستی اداروں بشمول پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیوں کو اپوزیشن کو ہراساں کرنے اور انہیں دیوار سے لگانے کے لیے ڈھٹائی سے استعمال کر رہی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن جو کہ اب مکمل طور پر مودی کے زیر اثر آ چکا ہے، نے غیر منصفانہ طور پر ریاست بہار اور مغربی بنگال میں لاکھوں مسلمان ووٹرز کے نام فہرستوں سے خارج کیے۔

ووٹر لسٹوں میں یہ غیر قانونی تبدیلیاں اور مسلم مخالف بیانیہ صرف اس لیے اپنایا گیا تاکہ ہندو ووٹوں کو پولرائز کر کے انتخابی کامیابی حاصل کی جا سکے۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب اختلاف رائے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور ادارہ جاتی غیر جانبداری کو مکمل طور پر ختم کر کے مودی نے ایک آمرانہ نظام مسلط کر دیا ہے۔

اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی قیادت نے اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے عوامی خون بہانے سے لے کر بدترین دھاندلی تک ہر غیر قانونی ہتھکنڈہ استعمال کیا ہے، جو عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔