جمعرات، 14-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

صدر ٹرمپ کردوں کے بجائے جنگ میں پھنسانے والے اسرائیل پر غصہ نکالیں، جو کینٹ

13 مئی, 2026 08:23

امریکی انسدادِ دہشت گردی کے سابق سربراہ نے صدر ٹرمپ کو کہا کہ وہ کردوں پر الزامات لگانا بند کریں، کیونکہ اسرائیل نے امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ میں دھکیلنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔

امریکہ کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ نے صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر کردوں کو نشانہ بنانے کے بجائے ان اسرائیلی حکام پر اپنی توجہ مرکوز کریں، جنہوں نے امریکہ کو اس جنگ میں پھنسانے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا۔

جو کینٹ جنہوں نے اسی جنگی پالیسی کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا غصہ غلط سمت میں ہے اور انہیں اصل حقائق کا ادراک کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے ساتھ مذاکرات میں ٹرمپ کی پوزیشن کمزور، مشرق وسطیٰ کی جنگ رکاوٹ بن گئی

سابق ڈائریکٹر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیل کا بنیادی مقصد امریکہ کو کسی بھی طرح جنگ کی آگ میں جھونکنا تھا تاکہ وہ اپنے مقاصد حاصل کر سکے، جبکہ ان کا یہ منصوبہ کہ یہ جنگ کامیاب ہوگی، محض ایک خام خیالی کے سوا کچھ نہ تھا۔

جو کینٹ نے رواں برس مارچ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایران کی جانب سے امریکہ کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں تھا بلکہ یہ جنگ صرف اسرائیل اور امریکہ میں موجود طاقتور اسرائیلی لابی کے دباؤ کے نتیجے میں شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کو اس وقت اسرائیل کی جانب سے پیش کیے گئے من گھڑت حقائق کی بنیاد پر ایک ایسی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے، جس سے نکلنا اب ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔