بدھ، 13-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

اٹھائیس ویں آئینی ترمیم کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز، مئی کا مہینہ اہم قرار

13 مئی, 2026 12:51

پارلیمان میں اٹھائیس ویں آئینی ترمیم کی بازگشت تیز ہو گئی ہے، جس کے لیے حکومت اور اتحادیوں کے درمیان غیر معمولی مشاورت کا عمل جاری ہے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے دوران اٹھائیس ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مئی کا مہینہ اس ترمیم کے حوالے سے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

صدر اور وزیراعظم کے درمیان حالیہ ملاقات میں یہ معاملہ سرِ فہرست رہا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

حکومت اس ترمیم کے ذریعے این ایف سی ایوارڈ اور دیگر انتظامی امور میں قانون سازی کی تجاویز پر غور کر رہی ہے، تاہم نئے صوبوں کی تشکیل کا معاملہ فی الحال زیرِ بحث نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز

اگرچہ مسلم لیگ ن کے قائدین، خصوصاً وزیراعظم، اسپیکر ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے متحرک ہیں، لیکن تاحال پیپلز پارٹی کی جانب سے مکمل حمایت سامنے نہیں آئی۔

ایوانِ صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں مسلسل میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے اور پیپلز پارٹی کو اہم پیشکشیں بھی کی گئی ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن بھی اس حکومتی تحرک پر نظریں جمائے ہوئے ہے اور مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس نے بھی اپنی حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے۔

قوی امکان ہے کہ مکمل اتفاقِ رائے کی صورت میں 20 مئی کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔