بدھ، 13-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر

13 مئی, 2026 13:01

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء حامد خان اور سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں قیدیوں کے حقوق کی پامالی اور ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

سینئر قانون دان حامد خان اور سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے نئی درخواستیں دائر کر رہے ہیں۔

حامد خان نے افسوس کا اظہار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک سال تک اپیل زیرِ التوا رکھنے کے بعد اسے خارج کر دیا، جس کی وجہ سے وکلاء کو اپنے موکلین سے ملنے اور وکالت ناموں پر دستخط کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری

انہوں نے ججز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کے تحفظ کے بجائے صرف تنخواہیں لی جا رہی ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک ہزار دن سے جیل میں ہیں اور ان کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، یہاں تک کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کو من گھڑت اور سرکاری گواہان کے جھوٹے بیانات پر مبنی قرار دیا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جیل میں من پسند لوگوں کی ملاقاتیں تو کروائی جاتی ہیں لیکن اصل وکلاء اور بہنوں پر پابندی ہے، جو کہ انسانی حقوق اور عدالتی فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے تمام عدالتی دروازے بند ہونے کی دہائی دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔