ایران میں اسرائیلی اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 20 کارندے ہلاک

ایرانی سیکورٹی فورسز نے اسرائیل کے لیے کام کرنے والے ایک بڑے اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے 20 کارندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس یونٹ نے ملک کے اندر دہشت گردی اور عدم استحکام پھیلانے کی ایک بڑی غیر ملکی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایرانی حدود میں اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے والے ایک منظم نیٹ ورک کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 20 کارندے مارے گئے۔
یہ نیٹ ورک براہ راست اسرائیلی مفادات کے لیے کام کر رہا تھا اور اس کا مقصد ایرانی سر زمین پر تخریب کاری کی کارروائیاں کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کا ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کے دورے کا دعویٰ
انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ جدید ترین ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد ایرانی سرحدوں کے اندر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
اس کامیاب آپریشن کے دوران ایرانی فورسز نے بھاری مقدار میں جنگی ساز و سامان بھی برآمد کیا ہے۔ قبضے میں لیے گئے سامان میں بیس جدید آتشیں اسلحہ، پچاس کلو گرام انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد اور دو ہزار سے زائد مختلف اقسام کے کارتوس شامل ہیں۔
ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی ثابت کرتی ہے کہ اسرائیل خطے کو غیر مستحکم کرنے کے اپنے ایجنڈے پر سختی سے کاربند ہے اور اس مقصد کے لیے تخریب کار گروہوں کا استعمال کر رہا ہے۔
تہران کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ خطے میں بدامنی پھیلانے کا یہ ہدف اسرائیل اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشترکہ نظریات کا عکاس ہے، جس کا مقصد ایران کی سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












