جمعرات، 14-مئی،2026
جمعرات 1447/11/27هـ (14-05-2026م)

ٹویوٹا انڈس موٹر کا گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

14 مئی, 2026 10:06

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے اپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔

 کمپنی کی جانب سے خاص طور پر یارس 1.5 ATIV X CVT ماڈلز پر نمایاں رعایت دی گئی ہے جس سے خریداروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ بلیک انٹیریئر والے ماڈل پر 4 لاکھ روپے تک کی رعایت دی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد اس گاڑی کی قیمت 64 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم ہو کر 60 لاکھ 49 ہزار روپے رہ گئی ہے۔ یہ رعایت محدود مدت اور اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے۔

اسی طرح بیج انٹیریئر والے ماڈل پر بھی 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ اس کے بعد اس کی قیمت 63 لاکھ 89 ہزار روپے سے کم ہو کر 59 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ پیشکش بھی محدود وقت کے لیے ہے۔

آٹو انڈسٹری ذرائع کے مطابق یہ قیمتوں میں کمی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب مارکیٹ میں مقابلہ بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں ایک اور کمپنی نے اپنی نئی گاڑی متعارف کروائی تھی جس کی قیمت اسی رینج میں رکھی گئی تھی۔ اس صورتحال نے گاڑیوں کی فروخت پر اثر ڈالا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی کمپنیوں کی جانب سے اس طرح کی رعایتیں عام طور پر مارکیٹ شیئر برقرار رکھنے کے لیے دی جاتی ہیں۔ اس سے صارفین کو فائدہ تو ہوتا ہے لیکن مارکیٹ میں قیمتوں کا دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹویوٹا انڈس موٹر نے فورچونر ماڈلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی تھی۔ کچھ ماہ پہلے کمپنی نے فورچونر پیٹرول ویریئنٹس کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی کی تھی۔ اس فیصلے کو بھی مارکیٹ کی صورتحال سے جوڑا جا رہا تھا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔