بھارتی ریاست منی پور میں فسادات میں شدت، چار عیسائی مذہبی رہنما قتل

بھارتی ریاست منی پور میں مودی حکومت کی نااہلی کے باعث نسلی فسادات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں۔ حالیہ تشدد کی لہر میں چار عیسائی مذہبی رہنماؤں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔
بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات نے ایک بار پھر ہولناک رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ریاستی اور مرکزی حکومت امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور کے علاقے کانگپوکپی میں ایک انتہائی افسوسناک اور پرتشدد واقعے میں چار عیسائی مذہبی رہنماؤں کو گھات لگا کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ 13 مئی کو پیش آنے والے ان خونریز فسادات کا تسلسل ہے، جن میں اب تک متعدد افراد زخمی اور درجنوں جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس قتل عام کے بعد مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے احتجاجاً بھارتی سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں اقلیتوں پر مظالم، مودی اور بی جے پی قیادت پر عالمی پابندیوں کا مطالبہ
مظاہرین کی جانب سے ریاست بھر میں مسلسل ہڑتالیں اور ناکہ بندی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے تمام اہم شاہراہیں بند ہیں اور نظامِ زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کی وجہ سے بھارتی فورسز کے اہلکار بھی شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پور میں جدید ہتھیاروں اور خودکار اسلحے کا سرِ عام استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ فسادات اب باقاعدہ خانہ جنگی کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے فسادات کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس سیاسی حل پیش کرنے کے بجائے طاقت کا استعمال صورتحال کو مزید بگاڑ رہا ہے۔
ریاست میں انسانی المیہ بھی جنم لے چکا ہے، جہاں 60 ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر امدادی کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
یہ بے گھر افراد نہ صرف بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بلکہ ہر وقت ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔
منی پور میں عیسائیوں اور دیگر نسلی اقلیتوں کے خلاف جاری یہ تشدد عالمی سطح پر بھارت کے نام نہاد جمہوری دعووں کی قلعی کھول رہا ہے اور مودی سرکار کی نااہلی کو مکمل طور پر بے نقاب کر چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












