بھارت میں اقلیتوں پر مظالم، مودی اور بی جے پی قیادت پر عالمی پابندیوں کا مطالبہ

بھارت میں ہندو انتہا پسند نظریات کے غلبے اور مودی حکومت کی سرپرستی میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری منظم کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر احتجاج کی لہر دوڑ گئی ہے۔
انتہا پسند مودی سرکار اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کارندوں نے ملک بھر میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ایک تازہ ترین رپورٹ میں عالمی ریسرچ تنظیم سینٹر فار دی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ نے بھارت میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رقب حمید نے امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی انتہا پسند ہندو رہنماؤں اور پرتشدد گروہوں کے خلاف فوری اور سخت تادیبی اقدامات کرے۔
عالمی جریدے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق، رقب حمید نے وزیراعظم نریندر مودی، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ہمانتا بسوا شرما کو اقلیتوں کے خلاف جاری نفرت اور تشدد کی بنیاد قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : توانائی کا بحران اور مہنگائی میں اضافہ، بھارت ایشیا کی کمزور ترین اسٹاک مارکیٹ بن گیا، بلوم برگ
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اقلیتوں پر حملے اور تشدد کے واقعات ہندو انتہا پسند تنظیموں جیسے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ، بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے ذریعے ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت انجام دیے جاتے ہیں۔
بھارت میں ریاستی سطح پر مسلمانوں کے خلاف تشدد، ان کی املاک پر قبضے اور مسماری کے واقعات میں ہولناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف ریاست آسام میں سال 2021 سے 2026 کے دوران مسلمانوں کے 22 ہزار سے زائد مکانات کو تباہ کر کے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کا مسلم دشمن اور نفرت انگیز بیانیہ محض کوئی اتفاقی عمل نہیں بلکہ یہ بھارت کو باقاعدہ ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کی ایک وسیع اور خطرناک سازش کا حصہ ہے۔
مذہبی اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت پر مبنی جرائم ان قوم پرست تنظیموں کی اسٹریٹجک حکمتِ عملی ہے جس کا مقصد ملک کے سیکولر ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔
عالمی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارتی حکومت کی ان پالیسیوں کو نہ روکا گیا تو خطے کا امن و استحکام شدید خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










