منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

ایرانی افواج کے ہاتھ ٹریگر پر ہیں، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

19 مئی, 2026 09:24

ایران نے امریکہ کو کسی بھی نئی عسکری غلطی کے خلاف سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے ہاتھ اس وقت ٹریگر پر ہیں اور کسی بھی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ ہولناک جواب دیا جائے گا۔

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے سینئر کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی نئی جارحیت کی صورت میں ایسا جواب دیا جائے گا، جو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید اور ہولناک ہوگا۔

میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو خبردار کیا کہ وہ ایران کے حوالے سے دوبارہ کوئی اسٹریٹجک یا تزویراتی غلطی کرنے کی کوشش نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو ٹرمپ بڑا فیصلہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے، وائٹ ہاؤس

انہوں نے کہا کہ ایران اور اس کی تمام مسلح افواج اس وقت تاریخ میں سب سے زیادہ تیار اور پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں، اور ایرانی فوج کسی بھی معاندانہ یا دشمنانہ کارروائی کا انتہائی تیزی، فیصلہ کن انداز اور بڑے پیمانے پر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر لیس کھڑی ہے۔

ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے دشمنوں نے دوبارہ کوئی غلطی کی، تو ہم اس سے کہیں زیادہ طاقت اور صلاحیت کے ساتھ نمٹیں گے اور اس وقت ایرانی مسلح افواج کے تمام دستوں کے ہاتھ ٹریگر پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے پہلے ہی میدانِ جنگ میں اپنے عزم اور الہٰی طاقت کی بدولت اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور تہران اپنی سرزمین کا دفاع کرتے ہوئے کسی بھی حملہ آور کا ہاتھ کاٹنے کی مکمل طاقت رکھتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔