ایران کا منجمد اثاثوں کی بحالی اور امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ، جنگی معاوضہ بھی مانگ لیا

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کی وساطت سے امریکہ کو بھیجی گئی نئی تجاویز کی تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے تمام پابندیوں کے فوری خاتمے اور منجمد اثاثوں کی بحالی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ترمیم شدہ معاہدے کی اہم شقیں اور تفصیلات ظاہر کر دی ہیں، جو پاکستان نے گزشتہ روز تہران کے نمائندے کے طور پر واشنگٹن کے حوالے کیا تھا۔
ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ امریکہ کو بھیجی گئی ان نئی تجاویز میں سب سے پہلا اور بنیادی مطالبہ ایران پر عائد تمام معاشی پابندیوں کا فوری اور مکمل خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قطر کی پاکستانی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت، امریکہ ایران مذاکرات کیلئے مزید وقت دینے پر زور
اس کے ساتھ ہی تہران نے امریکہ سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی بینکوں میں موجود ایران کے تمام منجمد اثاثے فوری طور پر بحال کرے اور ملک پر عائد امریکی بحری محاصرے اور ناکہ بندی کو بھی فی الفور ختم کیا جائے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق اس مجوزہ امن معاہدے کے دیگر اہم نکات میں لبنان سمیت تمام علاقائی محاذوں پر جاری جنگ کا مکمل خاتمہ، ایران کے قریبی اور سرحدی علاقوں سے امریکی افواج کا مکمل انخلا اور اب تک ہونے والے جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی بھی شامل ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










