ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم کرنے والے ہیں، وہ ڈیل کے لیے منتیں کر رہے ہیں، ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حوالے سے انتہائی مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور وہ جنگ کو بہت جلد ختم کرنے والے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران قانون سازوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حوالے سے اب تک بہت مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور وہ ایران پر جاری اس جنگ کو بہت ہی جلدی ختم کرنے والے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت اب بہت شدت کے ساتھ ایک نئی ڈیل یا معاہدہ کرنا چاہتی ہے کیونکہ وہ اس جنگ اور معاشی دباؤ سے پوری طرح تھک چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام کے ذہن میں اب بھی جوہری پروگرام چل رہا ہے، لیکن ہم انہیں ہرگز کوئی نیا جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو ٹرمپ بڑا فیصلہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے، وائٹ ہاؤس
صدر ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت بہترین کام کیا ہے اور امید ہے کہ یہ سارا معاملہ بہت ہی اچھے انداز میں اور پرامن طریقے سے نمٹا لیا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ منگل کے روز ایران پر ایک نئے اور بڑے فوجی حملے کا فیصلہ کرنے سے محض ایک گھنٹہ دوری پر تھے، جب انہوں نے خلیجی اتحادی ممالک کی خصوصی درخواست پر اس حملے کو عارضی طور پر مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے وقت دیا جا سکے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی لکھا کہ اگر کوئی قابل قبول معاہدہ طے نہ پایا تو آنے والے دنوں میں، یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار یا اگلے ہفتے کے آغاز میں امریکہ کی جانب سے ایک نیا اور انتہائی شدید حملہ کر دیا جائے گا، جس کے لیے امریکی فوج کو لمحوں کے نوٹس پر الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اب تک کی کارروائیوں میں ایران کی نیوی، فضائیہ، زمینی فوج اور ان کی قیادت کو شدید نقصان پہنچا کر تقریباً ختم کر دیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










