اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ملکی سیاست میں نئی ہلچل!!! پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا؛ انتہائی اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

20 مئی, 2026 13:05

معروف سماجی و سیاسی شخصیت میاں گل رخ علی شاہ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے سماجی و سیاسی شخصیت میاں گل رخ علی شاہ نے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف سے اپنی علیحدگی کا باضابطہ اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران میاں گل رخ علی شاہ نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کی شمولیت کو نوشہرہ کی مقامی سیاست میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

میاں گل رخ علی شاہ ایک معروف اور بااثر سیاسی و سماجی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کا خاندان علاقے میں طویل عرصے سے عوامی خدمت اور سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔ وہ خان بہادر شہزاد میر خان کی پرنواسی، میاں مخافظ شاہ کی پرپوتی اور میاں اصغر علی شاہ کی صاحبزادی ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ اس وقت سیاسی استحکام اور معاشی بہتری کی ضرورت ہے تاکہ عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی اسی سمت میں کام جاری رہے گا۔

میاں گل رخ علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مکمل غور و فکر کے بعد کیا ہے۔ وہ اپنے علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کریں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔