یہودی لابی کا امریکی شہریوں پر فلسطینیوں سے جانوروں جیسا سلوک رکھنے کا دباؤ ہے، جینرک یوگر

سیاسی رہنما اور کارکن جینرک یوگر کا کہنا ہے کہ امریکا میں مقیم بااثر اسرائیل نواز عناصر فلسطینیوں اور عام مسلمانوں کے خلاف کھل کر نفرت پھیلا رہے ہیں اور جو کوئی بھی ان کی مخالفت کرنے کی جرات کرتا ہے اس پر فوری طور پر یہود دشمنی کا الزام عائد کر دیا جاتا ہے۔
امریکی سیاسی کارکن جینرک یوگر نے کہا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ اور ان کے حامی جو چاہیں ظالمانہ اقدامات کر سکتے ہیں، وہ جس قدر چاہیں متعصب اور نسل پرست بن سکتے ہیں، لیکن جیسے ہی کوئی شخص ایک فلسطینی کو انسان تسلیم کرتا ہے یا اس کی زندگی کو بچانے اور اسے اہمیت دینے کی بات کرتا ہے تو یہ لابی فوراً متحرک ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی فون 17 جاسوسی کا ہتھیار بن گیا؟ اسرائیلی چپس کی موجودگی پر صارفین میں شدید خوف
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نواز عناصر فوری طور پر یہ الزام لگانا شروع کر دیتے ہیں کہ آپ فلسطینیوں کو ہمارے برابر یا انسانوں کی طرح دیکھ کر یہودیوں کے خلاف تعصب کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں رہنے والے شہریوں کو ایک شدید نفسیاتی اور سماجی دباؤ کا سامنا ہے۔ وہاں لوگوں کو اس خوف میں مبتلا کر دیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی تو ان پر یہود دشمنی کا ٹھپا لگا کر ان کی زندگیاں برباد کر دی جائیں گی۔
جینرک یوگر کے مطابق اس بدترین صورتحال سے بچنے اور اپنی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے امریکا میں لوگوں کو بنیادی طور پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ انسانوں کے بجائے جانوروں جیسا سلوک روا رکھیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









