پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

پاسپورٹ فیس اب ڈیجیٹل ادا کریں؛ بینک کی قطاروں سے نجات

21 مئی, 2026 10:51

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں پاسپورٹ فیس کی ادائیگی مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں نیشنل بینک، جاز کیش، ایزی پیسہ اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور کیش لیس نظام کے جلد نفاذ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ فیصلہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ کے وژن کے مطابق کیا گیا ہے۔

محمد علی رندھاوا نے واضح کیا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کو بینکوں کی لمبی قطاروں سے نجات دلانا اور فیس کی ادائیگی کو شفاف اور آسان بنانا ہے۔

ڈی جی امیگریشن نے ریجنل پاسپورٹ آفس جی-10 اسلام آباد کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے شہریوں سے براہ راست ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ازالے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے آفس میں نافذ کیش لیس نظام کی مانیٹرنگ کی اور اس کے مؤثر نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف شفافیت بڑھ رہی ہے بلکہ شہریوں کو تیز، باوقار اور سہل خدمات بھی مل رہی ہیں۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاسپورٹ دفاتر میں خدمات کا معیار مزید بہتر کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔